• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

جامعہ کراچی میں مسئلہ فلسطین پرسفارتی تربیتی سیمینارمنعقد

پیر 14-03-2022
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
جامعہ کراچی میں مسئلہ فلسطین پرسفارتی تربیتی سیمینارمنعقد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین جو  ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز ہےکو اجاگر کر نے کےلیے سفارتی تربیت کا اانعقاد کیا گیا ہےاور اس انداز پر طلباء و طالبات کو عملی مشق کروا کر بہتر اندازمیں سمجھنا نے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے سفارتی تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدرات صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر  ثمینہ سعید نے کی جبکہ شعبہ کے استاد ڈاکٹر محمد علی نے طلباء و طالبات کو تربیتی سیشن سے آگہی دی۔

اس موقع پر ایف سی یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر زمرد اعوان، اور ڈاکٹر ذوالقرنین نے بھی تربیتی سیمینار سے خطاب کیا اور شعبہ سیاسیات کے اس اقدام کو سراہا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیاسیات کےشعبے کے سینئر استاد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا  کہ روایتی طریقہ تدریس کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بہت اہمیت کے حامل ہیں جس کے لیے ہمارا شعبہ بہت محنت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین جو  ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز ہےکو اجاگر کر نے کےلیے سفارتی تربیت کا اانعقاد کیا گیا ہےاور اس انداز پر طلباء و طالبات کو عملی مشق کروا کر بہتر انداز میں سمجھنا نے کی کوشش کی گئی ہے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ہی مسائل کے خاتمہ کا باعث بن سکتا ہے۔

صدر شعبہ سیاسیات ڈاکٹر ثمینہ سعید نے  طلباء و طالبات کے درمیان اس سفارتی آگہی سے متعلق تربیتی سیمینار کےحوالے سے کہا کہ ایسے  سیمینار طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا باعث بنتے ہیں اورانہیں عملی سیاسی دنیا میں کردار ادا کرنے کے بہترین مواقع میسر آتےہیں اس کے ساتھ ساتھ  شعبہ سیاسیات میں بھی ایسے تربیتی پروگرام اس شعبے کے مزید فروغ کا باعث بنیں گے۔

Tags: جامعہ کراچیڈاکٹر محمد علیسفارتی تربیتسیمینارمسئلہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.