(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی دھاوؤں کے نتیجے میں فلسطینی مسلمان جمعہ کے روزنماز فجرسے مسجد اقصیٰ میں ظہر کے اجتماع کیلیےٹہرتے ہیں جس میں ہر عمر کے بچے ،بوڑھے، جوان اور خواتین شرکت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی نمازیوں نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی صبح نماز فجرادا کی۔
اس موقع پر قابض صہیونی فوج نے اسلحے کی بنیاد پرمسجد کے باب حطادروازے سے آنے والے فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے درجنوں فلسطینیوں کو مقدس مقام پراجتماع میں شرکت سے روک کرہراساں کیا، کئی گھنٹوں تک مسجد میں داخل ہو نے کی اجازت نہیں دی جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں کی بڑی تعداد نےمسجد اقصیٰ کے گیٹ پرہی نماز فجر ادا کی۔
صہیونی حکمرانوں کی پابندیوں اور بارش کے موسم کے باوجود فلسطینی مسلمانوں نے شرپسند یہود کے دھاووں کے ردعمل میں قبلہ اول کو آباد رکھنے کی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں ہر جمعہ کے روز ہزاروں کی تعداد میں نمازی فجر کے وقت مسجد اقصیٰ میں باجماعت ہو کر نماز ادا کر تے ہیں اور تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیاجاتا ہے بعد ازاں جمعہ کے خطبے کے بعد مسجد اقصیٰ اور مسلمانوں کے اتحاد کیلیے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔
۔