(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے بغیر کسی جرم کے فلسطینی شہریوں کو گرفتارکیا، ان میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن خلیل ربیع بھی شامل تھےجنہیں تفتیشی کارروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں مغربی کنارے اور بیت المقدس کے کئی علاقوں میں صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور دیگر سرکردہ شہریوں سمیت 42 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیااور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
رام اللہ میں تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ مقبوضہ مشرقی رام اللہ میں سلوان کے مقام سے 6 فلسطینی، سابق اسیر اور شہید انس کے والد بسام حماد، فرید النجار، قاسم ریاض، لوئی فارس، عبدالرحمان حبش اور محمد حبش کو گرفتار کیا گیا۔
الخلیل میں بھی قابض فوج نے بغیر کسی جرم کے فلسطینی شہریوں راید حامد، سالم قطش، بیت ریما سے سابق اسیران عبدالرحمان الریماوی اور سام الاسمر کو گرفتارکیا، ان میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن خلیل ربیع بھی شامل تھےجنہیں تفتیشی کارروائی مکمل کر نے کے بعد رہا کردیا گیا۔
گرفتار کیے گئے دیگر فلسطینیوں میں ناصر ربعی، فضل جبارین، جبرایل العمور، فادی العمور، محمد العمور، سامر دبابسہ، یحییٰ ابو صبحہ اور زکریا ابو فنار شامل ہیں اور قلقیلیہ سے محمد جمعة، سليم رضوان، معاذ رضوان، صلاح سويدان، عادل دحبور، محمد رضوان، محمود سلامة اور مصطفى عناية جبکہ بيت الحم سے محمد ابو عكر، وعدی هماش، عمر عزیہ، فاروق بدير، ليث ابو عكر اور دیگر کو حراست میں لیا گیا۔