(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) احمد الناصر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانون اور عرب امن اقدام کی قراردادوں کی بنیاد پرامن عمل کو بحال کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے.
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں صدارت کے فرائض ادا کرتے ہوئے کویت کے وزیرخارجہ احمد الناصر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے مصائب قابض ریاست اسرائیل کی بر بریت کے باعث ہیں۔
کویتی وزیر خارجہ احمد الناصر نے فلسطین عوام کے حقوق میں اپنے ملک کے مضبوط مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکمرانوں نےبین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے فلسطینیوں کے جائز غصب کیے ہیں اوران کی زمینوں پرغیر قانونی بستیاں تعمیر کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قابض صہیونی حکمرانوں کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر، چوتھے جنیوا کنونشن اور متعلقہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں، خاص طور پر قرارداد 242 (مقبوضہ علاقوں سے انخلا) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
احمد الناصر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانون اور عرب امن اقدام کی قراردادوں کی بنیاد پرامن عمل کو بحال کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے تاکہ برادر فلسطینی عوام کی اپنی آزاد اور خود مختارریاست کے قیام کی خواہشات پوری ہو سکیں۔