(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کےمطابق صہیونی عدالتوں کے خلاف فلسطینی اسیران کا یہ بائیکاٹ گذشتہ ماہ 1 جنوری 2022 میں شروع کیا گیا تھا جس میں تقریباً 500 سے زائد فلسطینی قیدی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب نے نشاندہی کی ہے کہ صہیونی جیلوں میں قید تقریباً 500 فلسطینی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف مسلسل 69ویں روز بھی صہیونی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کا احتجاج بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اپنی غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھے جانے کے صہیونی قانون کے خلاف ہے۔
قیدی کلب کے مطابق اسرائیلی عدالتوں کے خلاف فلسطینی اسیران کا یہ بائیکاٹ گذشتہ ماہ 1 جنوری 2022 میں شروع کیا گیا تھا جس میں تقریباً 500 سے زائد فلسطینی قیدی شامل تھےاور اب صہیونی بدنام زمانہ مجیدو جیل میں بیمار فلسطینی اسیران نےبھی اس احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ادویات لینے سے انکار کر کےبائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ تمام بے گناہ فلسطینیوں کو صہیونی زندانوں سے فوری رہائی دی جائے۔