(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو تلاشی کے بہانے روکا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں فلسطینی کو جانے کا اشارہ کر کے کچھ فاصلے سے گولیاں مارکر شدید زخمی کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیل کی مسلح صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع بیت عنان قصبے میں فلسطینی نوجوان عبدالرحیم الیاس پراس وقت فائرنگ کردی جب وہ راہ سے گزررہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو تلاشی کے بہانے روکا اوروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں نوجوان کو جانے کا اشارہ کرکے کچھ فاصلے سے گولیاں مارکرزخمی کردیا۔
قابض فوج کی بے رحمانہ کارروائی سے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےاب تک کی معلومات کے مطابق فلسطینی کو لگنے والی چار گولیاں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔