(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوجیوں نےروائیتی توڑ پھوڑ کر تے ہوئےمجد کے گھر کا سارا سامان تباہ کر دیا اور قیمتی اشیاءلوٹ لیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی دھمکایا اور بدترین تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض صہیونی ریاست اسرائیل کے مسلح اہلکاروں نے علی الصبح فلسطینی علاقہ ابو دیس میں 3 روز قبل رہائی پانے والے فلسطینی قیدی مجد ورنی کے گھر پر دھاوا بول کر بدترین تشدد کیااور دوبارہ حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
صہیونی فوجیوں نے روائیتی توڑ پھوڑ کر تے ہوئےمجد ورنی کے گھر کا سارا سامان تباہ کردیا اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی دھمکایااور بدترین تشدد کیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قابض فوجی فلسطینی شہریوں کے گھروں میں تلاشی کے بہانے داخل ہوتے ہیں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ بغیر کسی جرم کے صرف شبہے کی بنیاد پر انہیں اغوا کر کے مہینوں نامعلوم مقامات پر ذہنی اور جسمانی اذیتوں کا نشانہ بناتے ہیں۔