(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی نے کچھ عرصہ قبل صہیونی جیل سے رہا ئی پانے والے قیدی کو سیاسی بنیادوں پر اپنی تحویل میں لیا جس کے خلاف عبداللہ کی والدہ نے بیٹے کی64 روزہ حراست پراحتجاجی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سیاسی نظربندوں کے اہل خانہ کی کمیٹی کے مطابق قابض صہیونی جیلوں سے شدید اذیتوں کے بعد رہائی پانے والےے اسیران کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بلاجواز اور سیاسی بنیادوں پر تحویل میں لیے جانے کے خلاف عبداللہ ابو زمیرو کی والدہ نے بیٹے کی 64 روز ہ حراست پراحتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہےجس کے نتیجےاسیر کی والدہ گذشتہ تین روز سے اپنی ہڑتال پر قائم ہیں۔
کمیٹی نے اشارہ دیا کہ جینن انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے اس قیدی عبداللہ ابو زمیرو کوان کے والد سے ملاقات سے روک دیا تھاجس کے بعد مجبور ہوکر عبداللہ کی والدہ نے یہ قدم اٹھا یا ہے۔