(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کا رہائیشی یہ فلسطینی بچہ ایک عرصے سےکینسر کے مرض میں مبتلا تھا تاہم والدین کی جانب سے حتی الامکان کوششوں کے باوجود مالی مشکلات نے لوئی کی زندگی کا سفر مزید جاری نہ رکھنے دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں لوئی الطویل نامی کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا15 سالہ فلسطینی بچہ ناکافی طبی سہولیات کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔
کینسر جیسے مرض جس کا عالمی سطح پراب علاج ممکن ہے تاہم یہ فلسطینی بچہ گذشتہ ماہ غزہ سے علاج کیلیے مقبوضہ بیت المقدس کے المطلہ ہسپتال سے واپس کر دیا گیا تھا کیونکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وہ سہولیات جو اس مریض کے علاج کیلیے میسر ہونی چاہیے وہاں بھی دستیاب نہ تھیں۔
لوئی الطویل ایک عرصے سے اس مرض میں مبتلاتھا تاہم والدین کی جانب سے حتی الامکان کوششوں کے باوجود مالی مشکلات نے لوئی کی زندگی کا سفر مزید جاری نہ رکھنے دیا۔