(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) زخمیوں کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا تاہم اس دستی بم دھماکے میں ایک 20 سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے امیرا کدل میں نامعلوم افراد کی جانب سے کیا جانے والا دستی بم حملہ جس میں ایک معمر شہری شہید جبکہ 30 افراد کے دھماکے میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیاتھا تاہم شدید زخمی ایک 20 سالہ لڑکی جن کی شناخت رافعہ کے نام سے ہوئی ہے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس سے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب شمالی کشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد میں دریائے جہلم کے قریب سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔