(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی خاتون عہدیدار اور حسین الشیخ کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب حال ہی میں صہیونی فوج کی جارحیت کا نشانہ بنتے ہوئے ایک ہی ہفتے میں تین فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک طرف فلسطینی قوم لہولہو ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار قابض صہیونی ریاست کےحکام کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض اسرائیلی ریاست کے عبرانی نشریاتی ادارے نےاپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی عہدیداران سے رابطے بڑھانے کی کوششوں میں ہے جس کے لیے اتھارٹی کے مشیر حسین الشیخ نے صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز کی پرنسپل سیکرٹری سے رام اللہ میں ملاقات کی۔
فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار حسین الشیخ اور اسرائیلی خاتون عہدیدار کے درمیان ملاقات پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے نے شدید مذمت کی جارہی ہے اور اسے فلسطینیوں سے غداری اور ان کے حقوق کی آواز دبانے کے مترادف تصور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب حال ہی میں صہیونی فوج کی جارحیت کا نشانہ بنتے ہوئے ایک ہی ہفتے میں تین فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔