(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سپریم کمیٹی نے القدس میں دیر اقاد العذرا چرچ پر آباد کاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ عالمی برادری فلسطین میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں کلیسائی امور کی پیروی کرنے والی سپریم کمیٹی نےاپنے جاری کردہ بیان میں مذہبی عبادت گاہوں پر صہیونی آبادکاروں کے حملوں کی سختی سے مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے اسرائیل میں نسل پرستی کے منظم طریقہ کار کی عکاسی کرتے ہیں۔
سپریم کمیٹی نے القدس میں دیر اقاد العذرا چرچ پر آباد کاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ عالمی برادری فلسطین میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نےاسلامی اور عیسائی اداروں سمیت قابل علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں نے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے تیزی سے کام کرنے اور عالمی برادری سے فلسطینی اور ان کے مقدسات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ یہ حملہ پہلا نہیں ہے بلکہ قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کے جرائم کا ایک سلسلہ ہےجس میں ان حملوں کو روکنے میں ناکامی اسرائیلی حکام کی انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی کے برابر ہے۔