(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شر پسندوں کی جانب سے گذشتہ کئی مئی کے مہینے سے مہم جاری ہے جس کی سرپرستی کر تے ہوئے قابض صہیونی فوج آبادکاروں کے لیے بچوں کے اسکول کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج اور صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ فلسطین میں نابلس میں جنوبی اللبن الشرقیہ قصبے کے فلسطینی بچوں پر اس وقت دھاوا بول دیا جب وہ اسکول جارہے تھے۔
صہیونی فوج نے فلسطینی طالب علموں کو جن میں لڑکیاں بھی موجود تھیں اس راستے سے گذر نے سے روکا جس کے باعث بچے دور دراز کے متبادل راستوں کی جانب بڑھ گئے جہاں صہیونی آبادکاروں نے بچوں پر پتھراؤ کیا اور انہیں زخمی کردیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی بچوں کو اسکول جانے سے روکنے کے لیے صہیونی آبادکاروں کی جانب سے گذشتہ کئی مئی کے مہینے سے مہم جاری ہے جس کی سرپرستی کر تے ہوئے قابض صہیونی فوج آبادکاروں کے لیے بچوں کے اسکول کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیتی ہے اور انہیں وہاں سے واپس جانے کے لیے مجبو رکر تی ہے۔