(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ویڈیو کلپ میں رچرڈ بوئڈ نے مغرب کےدوہرے معیارپر تنقید کا نشانہ نایااورکہا کہ بین الاقوامی برادری کی صوابدیدی پالیسیاں اسرائیل کو کیوں نہیں جواب دہی کیلیے کٹہرے میں کھڑا کرتیں جس نے فلسطین پر دہائیوں سے قبضہ کر رکھا ہے، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ غیر موثر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آئرش رکن پارلیمنٹ رچرڈ بوئڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں قابض ریاست اسرائیل کی فلسطینی باشندوں کے ساتھ نسل پرستانہ اقدامات اور بڑھتے ہوئے ظلم و بربریت کے خلاف جن میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں شدیدتنقید کرتے ہوئے پابندیوں کا مطالبہ کیا گیاہے۔
ویڈیو کلپ میں آئرش رکن پارلیمنٹ رچرڈ بوئڈ جو "پیپلز برف پرافٹ” پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں نے مغرب کے دوہرے معیارپر تنقید کا نشانہ نایااورکہا کہ بین الاقوامی برادری کی صوابدیدی پالیسیاں اسرائیل کو کیوں نہیں جواب دہی کیلیے کٹھیرے میں کھڑا کرتیں جس نے فلسطین پر دہائیوں سے قبضہ کر رکھا ہے، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ غیر موثر ہیں۔
خاص طور پر یوکرین پر روسی جنگ کے بعد عالمی برادری نےتیز رفتاری سے روسی صدر ولادے میر پیوٹن پر پانچ دنوں کے اندر پابندیاں عائد کر دیں جب کہ اسرائیل ستر سال سےمقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے مگر اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔