(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں میں مزاحمتی کارکنان کی جانب سے نابلس کے مشرق میں بیت فوریک فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی اور قابض فوج نے فلسطینیوں پر دستی بم برسائےجس سے درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقے نابلس کے شمال مغرب میں واقع بزاریہ قصبے میں داخلی دروازے کے قابض صہیونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان زبردست جھڑپوں کاآغاز ہوالبتہ جھڑپوں کی وجہ صہیونی آباد کاروں کا فلسطینی گھروں پر حملہ تھا جس کےردعمل میں فلسطینی باشندوں اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر عرب فلسطین مخالف نعرے درج کیے اور ان کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے جبکہ صہیونی فوج نے آبادکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا ، اس دوران صہیونی فوج کی تیز رفتار جیپ نے ایک فلسطینی کو کچلنےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں شہری کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
صہیونی فوج اور فلسطینی کے مابین جھڑپوں میں مزاحمتی کارکنان کی جانب سے نابلس کے مشرق میں بیت فوریک فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی اور قابض فوج نے فلسطینیوں پر دستی بم برسائےجس سے درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔