(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی اہلکاروں میں خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جس کا اعتراف بھارتی محکمہ دفاع نےبھی اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھارت کے شہرامرتسرمیں بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات کیے جانے کے بعد کشمیریوں پرمسلسل بدترین مظالم ڈھانےکے باوجود متوقع نتائج کے حصول میں ناکامی کے بعد بھارتی فوجی اہلکار اس قدر ذہنی دباؤ کا شکار ہو تے جارہے ہیں کہ اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی جان لینے اور خود کو گولیاں مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے، ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوجی نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔
خیال رہے کہ بھارتی اہلکاروں میں آئے دن کشمیریوں کو شہید کیے جانے اور ان کے گھروں کو لوٹنے کی خبریں بین الاقوامی سطح پر بھارت کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہیں جس کے بعد وہاں مجبوری میں تعینات اہلکار خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جس کا اعتراف بھارتی محکمہ دفاع نےبھی اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔