(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عزت الرشق نے آسٹریلوی اقدام کو”قابل نفرت عقائد” قرار دیااورکہا کہ آسٹریلیا کی حکومت نے مغربی ملکوں کی طرح فلسطینی قوم کے خلاف دوہرا معیار اختیار کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہونے والی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےآسٹریلوی حکام کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے جانے کومسترد کر تے ہوئےاسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے اور بڑھتے ہوئے مظالم کی پردہ پوشی قرار دیا ہے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اپنی سرزمین کی آزادی کی جدوجہد میں اپنے جائز حقوق اور اصولوں کے دفاع کےلیے جدو جہد کررہی ہے۔
انہوں نے آسٹریلوی اقدام کو”قابل نفرت عقائد” قرار دیااورکہا کہ آسٹریلیا کی حکومت نے مغربی ملکوں کی طرح فلسطینی قوم کے خلاف دوہرا معیار اختیار کیا ہے۔
الرشق نے کہا کہ آسٹریلیا کے حماس کے خلاف اقدام سے قبل برطانیہ نے اور تمام ممالک جو قابض ریاست کی حمایت کرتے ہیں اور اس کا دفاع کرتے ہیں فلسطینی قوم کی تحریک آزادی میں معاونت کے بجائے قابض ریاست کا ساتھ دے رہے ہیں۔