(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی ریاست کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے الشیخ جراح سے جبری بے گھر ہونے والے فلسطینی خاندان فی الحال اپنے گھروں میں رہ سکتے ہیں۔
قابض صہیونی ریاست کی سپریم کورٹ نے بین الاقوامی دباؤ پر فلسطینیوں کو الشیخ الجراح سے بے دخل کرنے کے فیصلے کو وقتی طورپر روک دیا ہے، گذشتہ روز اپنے فیصلےمیں عدالت کا کہنا تھا کہ الشیخ الجراح سے جبری طورپر بے دخل کئے جانے والے چار فلسطینی خاندان اس وقت تک اپنے گھروں میں رہ سکتے ہیں جب تک ریاست ان کے لئے کوئی دوسرا انتظام نہیں کرلیتی۔
الشیخ جراح سے جبری بے دخل کئے جانے والے فلسطینی خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل سمیع ارشاد نے بتایا کہ صہیونی سپریم کور ٹ کا یہ فیصلہ "اہم” تھا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ جبری نقل مکانی کو منسوخ کرتا ہے جبکہ ملکیت کے معاملے پر ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جس میں امید ہے کہ بے دخل کئے جانے والے فلسیطنیوں کو انصاف ملے گا۔