(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی باشندوں کی گاڑیوں پر تیز دھار آلے سے نشانات ڈالے اوران پرعرب فلسطین مخالف تزہیکی نعرے لکھ دیے۔
مقامی ذرائع کی موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزرات میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی شرپسندوں کے ایک منظم گروہ نے سلفیت شہر کے قریب اِسکاکا میں فلسطینیوں کی ملکیتی کم سے کم 11گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے اور ٹائروں کو پنکچر کرکے ان پر تزہیکی نعرے لکھ دیے۔
خیال رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی آبادکار فلسطینیوں کو نہتا پا کر ان پرحملے کر تے ہیں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کی شنوائی کے لیے کوئی اسرائیلی قانونی ادارہ فلسطینیوں کی مدد کےلیے عملی اقدام نہیں کر تا۔