(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ریاض المالکی نےکہا کہ قابض ریاست کے حکمران بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر سیاسی حل کے حصول میں رکاوٹ اور مسلسل خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے مستقبل کی منظم تباہی کے حالات پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزفلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے جنیوا میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ "اسرائیل موجودہ بین الاقوامی بحران کے استحصال کے خلاف، فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف جرائم میں اضافے کے ساتھ ساتھ امن کے مواقع ختم کر رہا ہے جس کے نتیجے میں صہیونی حکام فلسطینیوں کے حقوق دبانے کی سازش میں ہیں۔
ریاض المالکی نے اجلاس میں شامل سوئس کنفیڈریشن کے صدر اور وزیر خارجہ اگنوکیسس کی موجودگی میں قابض ریاست کی بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر سیاسی حل کے حصولمیں رکاوٹ اور مسلسل خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے مستقبل کی منظم تباہی کے بارے میں اسرائیلی جرائم کی وضاحت کی اور کہا کہ صہیونی نوآبادیاتی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی عمل بری طرح متاثر ہوا ہے۔