(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میں تین نہتے فلسطینی نوجوانوں کا شہید ہونا مزاحمت کی للکار بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے صہیونی جارحیت کا نشانہ بننے والے 3 نہتےفلسطینیوں کی شہادت پر شدید غم و غصےکا اظہار کر تے ہوئے مزاحمت کے عزم صمیم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
تحریک حماس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میں تین نہتے فلسطینی نوجوانوں کا شہید ہونا مزاحمت کی للکار بن گیا ہے اب خاموشی کا کوئی جواز نہیں اور اسرائیلی مظالم کا بھرپور مقابلہ ہر درجے میں کیا جائے گا۔یہ ظالمانہ کارروائیاں اہلِ حق کے قدموں میں ثبات اور دلوں میں شوقِ شہادت بڑھائیں گی کیونکہ شہیدوں کا لہو رنگ لاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں صہیونی فوج اور اس کے ادارے اہلِ فلسطین پر ظلم کی انتہا کررہے ہیں، جینین اور بیت لحم میں بہائے گئے گرم لہو کی سرخی راہِ حق کے ہر راہی کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ ارضِ مقدس بھی ہماری ہے اور پوری زمین کے وارث بھی ہم ہی ہیں۔