(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امام اقصیٰ مسجدنے کہا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کے لیے ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ اورمذاکرات نہیں کیےجا سکتےاور القدس سے کیے وعدے پر فلسطینی قائم ہیں، فلسطینی ایک قوم ہیں اور عرب عوام اور پوری اسلامی ملت کا حصہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزشب معراج کی بڑی رات کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے امام اور مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نےہزاروں فلسطینی شہریوں کے ساتھ عبات میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں دور دراز سے آنے والے فلسطینیوں سمیت مسلم امہ کو اس شب کی مبارک باد دیتے ہوئے سفر معراج کی خصوصیت کے حوالے سے دعائیں کیں ساتھ ہی اسلامی بیانیے کو پھیلانے کی ضرورت پر زور دیاجو کتاب و سنت پر مبنی ہو اور جو پاک سرزمین پر مسلمانوں کے جائز حق کی تصدیق کرتی ہو۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مبارک صرف مسلمانوں کے لیے ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ اور مذاکرات نہیں کیےجا سکتےاور القدس سے کیے وعدے پر فلسطینی قائم ہیں، فلسطینی ایک قوم ہیں اور عرب عوام اور پوری اسلامی ملت کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ شب معراج کے موقع پر بھی قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کو باب العمود کے نزدیک پر تشدد کارروائی کے دوران بدترین تشدد کیا اور درجنوں بے گناہوں کوبغیر کسی جرم یا الزام کے پابند سلاسل کردیا ہے۔