(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں سوہرہ اور جبل المکبر کے فلسطینی شہریوں نے مسماری کی اس صہیونی مہم کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہےکہ ہم اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں سے نہیں گرائیں گےاوراپنے مکانات کی حفاظت کی ہر ممکن کو شش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر اور سوہرہ میں قابض اسرائیلی بلدیاتی ادارےنے فلسطینی رہائشیوں کو خود اپنے ہی ہاتھوں اپنے قانونی گھروں کی دستاویزات کی موجودگی میں مسماری کے نوٹس جاری کیے جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں کی جانب سے متفقہ طور پر گھروں کی خود ساختہ مسماری کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔
صہیونی حکام کی اس انتقامی کارروائی کو روکنے کے لیے قابض ریاست میں سوہرہ اور جبل المکبر کے فلسطینی شہریوں نے گھروں کی مسماری کی اس صہیونی مہم کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہےکہ ہم اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں سے نہیں گرائیں گےاوراپنے مکانات کی حفاظت کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔