(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنانی صدر نے مطالبہ کیا کہ وہ "اسرائیل” پر دباؤ ڈالے کہ وہ لبنان کے خلاف اپنی خلاف ورزیاں روکے.
تفصیلات کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نےلبنان کے صدر دفتر میں یو این کےبین الاقوامی ہنگامی افواج کے کمانڈر "UNIFIL” کرنل سٹیفانو ڈیل کے ساتھ ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ لبنان زمینی طور پر اپنے حقوق اور مکمل خودمختاری پر قائم ہے۔
لبنانی صدر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ "اسرائیل” پر دباؤ ڈالے کہ وہ لبنان کے خلاف اپنی خلاف ورزیاں روکےاور کہا کہ لبنان بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کے مطابق جنوب میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے اور قرارداد (1701) کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔