(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں روس کے خلاف صہیونی ریاست کے اس منافقانہ رویے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خود فلسطین میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہوکر دوسری جانب انسانی حقوق کی بات بھی کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزروس کے یوکرین پر حملے کے خلاف قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے احتجاج پر سابقہ ماڈل زینب قیوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ جو ریاست خود فلسطین پر قبضہ کیے ہوئے ہے اس کا یہ احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے۔
زینب قیوم نے ٹوئٹرپر فلسطین پر غیر قانونی قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے شہر میں یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف ہونے والے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اسرائیلی شہری روس کے یوکرین کے خلاف اس اقدام کو جارحانہ کارروائی قرار دے کر احتجاجی مہم میں نعرے لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ زینب قیوم پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور میزبان ہیں جنہوں نے بہترین ماڈل ہونے کا ایوارڈ بھی حاصل کیا، یوکرین کے حق میں اور روس کے خلاف صہیونی ریاست کے اس منافقانہ رویے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل کس طرح فلسطین میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے لیکن دوسری جانب انسانی حقوق کی بات بھی کررہا ہے۔