(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے ابو ہدوان کو گرفتار کرنے کی وجہ بتائے بغیر مسجد اقصیٰ کے دروازے باب المجلس پر قائم اوقاف کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کو بند کرنے پر بھی مجبور کیااور دیگر متعلقین پرتشدد کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی مسلح افواج نےمقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کی چیریٹی کمیٹی کے اعہدیدار خضر ابو ہدوان کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ باب المجلس میں کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف تھے۔
قابض فوج نے ابو ہدوان کو گرفتار کرنے کی وجہ بتائے بغیر مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک دروازہ باب المجلس پر قائم اوقاف کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کو بند کرنے پر بھی مجبور کیااور دیگر متعلقین پر تشدد کیا۔
واضح رہے کہ "القدس اوقاف” اردن کی وزارت اوقاف کا ایک محکمہ ہے، اور یہ بین الاقوامی قانون کےتحت مسجد اقصیٰ کا باضابطہ نگران ہے، اردن کواسرائیلی قبضے سے قبل ان مقدس مقامات کی نگرانی کرنے والا آخری مقامی اتھارٹی سمجھا جاتاتھا۔