(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دونوں زخمی نوجوانوں جواد اور محمد ابو خدیجہ کے رشتہ دار یزن حمامہ نے بتایا کہ وہ اپنی کار میں اپنے رشتہ داروں کو لے جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقےمیں حزمہ چیک پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ایک گاڑی میں سوار آباد کاروں نے فلسطینی کار سوار دو بھائیوں پر گولیاں چلادیں۔
اس دوران مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دونوں زخمی نوجوانوں جواد اور محمد ابو خدیجہ کے رشتہ دار یزن حمامہ نے بتایا کہ وہ اپنی کار میں اپنے رشتہ داروں کو لے جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آباد کار نے ان دونوں کو گولیاں ماریں، ایک گولی محمد ابو خدیجہ کی کمر میں اور جواد ابو خدیجہ کے پاؤں میں لگی جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔