(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بی ڈی ایس انٹرنیشنل موومنٹ کی جانب سے ان پروفیسرز اور لیکچررز کے دستخطوں پرمشتمل مشترکہ بیان میں عہد کیاہے کہ وہ اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات میں خرچ ہونے والی ہر طرح کی فنڈنگ کے حصول سے انکار کریں گے اسرائیل سے منسوب کسی بھی تعلیمی تعاون میں حصہ نہیں لیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں پر جاری مظالم اور نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کولمبیا میں بی ڈی ایس انٹرنیشنل موومنٹ کی طرف سے جاری کردہ 14 لاطینی امریکی ممالک کے2سو سے زائد دانشوروں نے اسرائیلی تعلیمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
بی ڈی ایس انٹرنیشنل موومنٹ کی جانب سے ان پروفیسرز اور لیکچررز کے دستخطوں پرمشتمل ایک مشترکہ بیان میں عہد کیاہے کہ وہ صہیونی ریاست کے نسل پرستانہ اقدامات میں خرچ ہونے والی ہر طرح کی فنڈنگ کے حصول سے انکار کریں گے اسرائیل سے منسوب کسی بھی تعلیمی تعاون میں حصہ نہیں لیں گے۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے گلوبل موومنٹ کی برازیلی شاخ کے ایک کارکن فیبیو بوسکو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ماہرین تعلیم کااسرائیل کے بائیکاٹ میں شامل ہونا اور اس کے نسل پرستانہ اقدامات میں ملوث تعلیمی اداروں کے خلاف آواز اٹھانہ بہت اہمیت کا حامل ہےاور اس سے صہیونی جرائم کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی۔