(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قبلہ اول مسلمانوں کا تیسرا مقدس مقام ہے جہاں اسرائیلی فورسز صہیونی آبادکاروں کو سیکیورٹی فراہم کر کے فلسطینیوں کوعبادت کی ادائیگی سے روکنے کے لیے تشددسمیت دیگر اشتعال انگیزحربے استعمال کرتی ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی سر پرستی میں سینکڑوں صہیونی آبادکاروں نے مسجداقصٰی پردھاوابولااور مقدس مقامات کی بےحرمتی کی۔
صہیونی آبادکار مراکشی گیٹ سے قبلہ اول میں داخل ہوئے اورمسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بد سلوکی اس کے ساتھ انہوں نے مسجد کے ممنوعہ صحنوں میں جہاں ان کا داخلہ منع ہے زبردستی داخل ہو کر مذہبی اشتعال انگیزی کے لیے تعاصبانہ نعرے لگائے۔
خیال رہے کہ فلسطینی مسلمانوں میں مذہبی اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کے لیے صہیونی شر پسند مسجد اقصٰی کی حرمت کو پامال کرنے کے اقدامات کرتے ہیں جس میں اسرائیلی سیکیورٹی ان کی مکمل سرپرستی کرتی ہے۔