(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شام کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت کے فضائی دفاعی نظام نےنصف شب کے بعد دارالحکومت کے آس پاس میں اسرائیلی میزائل حملوں کا جواب دیاہے اور اپنی عسکری صلاحیت کی بنیادوں پر شہری آبادی کو جانی نقصان سے بچالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فضائیہ کی جانب سےایک ہی روز میں ملک شام کے دارالحکومت دمشق اور اس کے دیہی علاقوں میں اہداف پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج نےابتدائی 24 گھنٹوں کے دوران ملک شام کے جنوب مغربی حصے قنیطرہ میں فضائی حملہ کیاتھاجس میں بڑے پیمانے پراملاک کی تباہی کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔
شام کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت کے فضائی دفاعی نظام نےنصف شب کے بعد دارالحکومت کے آس پاس میں اسرائیلی میزائل حملوں کا جواب دیاہے اور اپنی عسکری صلاحیت کی بنیادوں پر شہری آبادی کو جانی نقصان سے بچالیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے کئی سالوں سے متعدد مرتبہ شام کے سرحدی حصوں پر حملے کیے جاتے رہے ہیں اور قابض حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ سرحدوں پر ایرانی مزاحمت کاروں، خاص طور پر حزب اللہ کی توسیع کو برداشت نہیں کریں گےجس سے تل ابیب کی سلامتی کو خطرہ ہے۔