(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے بتایا کہ قابض جیل میں فلسطینی قیدی کو دوسرے قیدیوں سے الگ تھلگ کر کے تنہائی کی اذیتیں دی جارہی تھیں جس کی تیسری مرتبہ توسیع کر نے پر محمد نوارہ نے احتجاجی بھوک ہڑ تال کا آغاز کیا تھا۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب نےاپنے بیان میں بتایا کہ رام اللہ کی صہیونی بدنام زمانہ زندان جلبوع میں2001 میں عمر قیدکی سزا پانے والےفلسطینی قیدی محمد نوارہ جنہوں نے 12 روز سے احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی تھی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
قیدی کلب نے بتایا کہ قابض جیل میں فلسطینی قیدی کو 6 ماہ قبل دوسرے قیدیوں سے الگ تھلگ کر کے تنہائی کی اذیتیں دی جارہی تھیں اور حال ہی میں ان کی قید تنہائی کو ختم کر نے کے بعد ایک مرتبہ پھر تیسری بار آئسولیشن آرڈر میں توسیع کی جس کے باعث محمد نوارہ نے احتجاجی بھوک ہڑ تال کا آغاز کر دیا۔
خیال رہے کہ صہیونی جیلوں میں 4,600 سے زائد فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید میں لے رکھا ہے جن میں 34 خواتین، 180 بچے اور تقریباً 380 انتظامی قیدی ہیں۔