(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے ناصر القدوا کی اہم حیثیت کو نظر انداز کر کے ان کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرکے آمرانہ پالیسی پر عمل کی مکروہ مثال قائم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے قومی تعلقات عامہ امور کی جانب سے نیشنل ڈیموکریٹک فورم کے سربراہ ناصر القدوہ سے سفارتی پاسپورٹ واپس لینے کے فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی کھلی مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے سابق وزیر خارجہ، اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر اور قانون ساز انتخابات کے لیے فریڈم لسٹ کے سربراہ جناب ناصر القدوا کی اہم حیثیت کو نظر انداز کر کے ان کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرکے آمرانہ پالیسی پر عمل کرنے کی مکروہ مثال قائم کی ہے۔
تحریک حماس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے تعزیری اقدام، اختلاف رائے کا اظہار کرنے والے ہر فرد کے لیے خطرہ، اور فلسطینی قانون اور انسانی حقوق سے استثنیٰ اور اخراج کی پالیسی پرکاربند ہےاور قومی تشخص کی حفاظت کر نےوالے تمام فلسطینی سیاسی اصولوں کے ساتھ متضاد راستے میں اتھارٹی کی پالیسی کی تصدیق کرتا ہے۔