(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گرفتار فلسطینی کے خاندان سمیت علاقہ مکینوں نے صہیونی جیل کے سامنے دھرنا دیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی جس کے باعث صہیونی فوج نے مظاہرین کو لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے بدترین تشدد کیا اور مزید 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے قلقیلیہ میں پر تشدد چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی شہری محسن شریم کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کے سامنے تشدد کیا اور بغیر کسی جرم کے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
صہیونی فوج کی اس بلا جواز کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی علاقہ مکینوں اور شریم کے خاندان نے صہیونی جیل کے سامنے دھرنا دیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی جس کے باعث صہیونی فوج نے مظاہرین کو لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے بدترین تشدد کیا اور مزید 3 نوجوانوں کو صہیونی فوج کے خلاف نعرے لگانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق قابض فوج کے ہاتھوں گرفتار محسن شریم سے متعلق کسی قسم کی معلومات فراہم کر نے سے انکار کے ساتھ دیگر 3 نوجوانوں کی رہائی سے انکا رکر دیا ہے۔