(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما کے مطابق غزہ شہر میں ان تاریخی مقبروں کی دریافت کے بعد وہاں تعمیرات کا کام فوری طور پر روک کر ورثے کو محفوظ کر نے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں عمارت کی تعمیر کے دوران 31 رومن دور کے مقبرے برآمد ہوئے ہیں جن کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ دریافت پہلی صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔
اس حوالے سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے والی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے واضح کیا ہے کہ یہ دریافت غزہ کے شمالی علاقے بیت لاحیہ میں ہوئی ہیں جہاں 500 ملین ڈالر کی لاگت سے رہائشی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔
حماس رہنما کے مطابق ان تاریخی مقبروں کی دریافت کے بعد وہاں تعمیرات کا کام فوری طور پر روک کر ورثے کو محفوظ کر نے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔