• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بینی گینٹز کے بیانات دو ریاستی حل کے جھوٹ کو کھول رہے ہیں، فلسطینی تنظیم

بدھ 23-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
بینی گینٹز کے بیانات دو ریاستی حل کے جھوٹ کو کھول رہے ہیں، فلسطینی تنظیم
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے بین الاقوامی مطالبات پر عمل کرنے کے بجائے من مانی پالیسیوں پر عمل پیرا ہےاور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سے انکار کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹزکے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہے جانے والے الفاظ کہ” فلسطینیوں کے پاس رہنے کیلیے زمین ضرور ہوگی مگر ریاست نہیں "کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے فلسطینی تنظیم  ڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے کہا ہے کہ صہیونی وزیر دفاع کے بیانات سے ایک بار پھر اس "دو ریاستی حل” کا جھوٹ آشکار ہوتا ہے جس کا وعدہ امریکا نے کیا تھا اور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے حالیہ دورے  کے دوران رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے آخری ملاقات میں اعادہ کیا گیاتھا۔

ڈیموکریٹک فرنٹ فارلبریشن آف فلسطین نے کہا ہے کہ قابض ریاست مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے بین الاقوامی مطالبات پر عمل کرنے کے بجائے من مانی پالیسیوں پر عمل پیرا ہےاور اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے جائز قومی حقوق اور اس کی آزاد اور مکمل خودمختار ریاست کا قیام سمیت القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے اور سنہ 1967ء کی جنگ سے قبل والی پوزیشن پر واپس جانے سے کھل کرانکار کررہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ درحقیقت وہ تدبیریں ہیں جن کا مقصد امریکا کے تعاون سے مغربی کنارے میں اپنے آبادکاری کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے وقت حاصل کرنا، القدس شہر کو یہودیت میں تبدیل کرنا اور مسجد اقصیٰ پر اپنا ناجائز تسلط قائم کرکے یہودی آباد کاروں کو وہاں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دینا ہے۔

Tags: القدسبینی گینٹزدو ریاستی حلڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن آف فلسطینفلسطینی تنظیمقابض ریاست اسرائیلمیونخ سیکیورٹی کانفرنس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.