(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اوقاف انتظامیہ کی روک تھام کے باوجود صہیونی آبادکارمراکشی دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہوئےاور آزادانہ مسجداقصیٰ کے صحنوں میں گھوم کر نمازیوں کو مذہبی اشتعال انگیزی پر اکسایا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی سرپرستی میں صہیونی شر پسندوں کے منظم گروپ نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا جبکہ صہیونی فوج نے جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوکر اس کی حرمت کو پامال کیا۔
فلسطینی اوقاف انتظامیہ کی روک تھام کے باوجود صہیونی آبادکارمراکشی دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہوئےاور آزادانہ مسجد کے صحنوں میں گھوم کر نمازیوں کو مذہبی اشتعال انگیزی پر اکسایا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں شر پسند صہیونی آبادکار مختلف بہانوں سے قبلہ اول میں فلسطینییوں اور آبادکاروں کے درمیان جھڑپوں اور تصادم کا بازار گرم رکھتے ہیں اور فلسطینی باشندوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کر کے انہیں صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار کرانے کی سازشوں پر عمل پیرا رہتے ہیں۔