(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عبدالغفار نےکہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے چین اور مصر کی طرف سے مشترکہ تحفہ کے طور پر امداد کے کھیپ کی ترسیل کر رہے ہیں جس میں پہلی بار مصر کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ کوویڈ 19 کی ویکسین بیرون ملک بھیجنے کا کارنامہ سرانجام دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کی وباء سے ریکارڈ اموات کے بعدمصر میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے مصرنے عالمی وباء سے نمٹنے میں فلسطینیوں کی امداد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی 500,000 خوراکیں عطیہ کی ہیں۔
مصر کے قائم مقام وزیر صحت اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر خالد عبدالغفار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئےبتایا ہے کہ یہ ویکسین مصر کی ہولڈنگ کمپنی فار بائیولوجیکل پروڈکٹس اینڈ ویکسینزاور چینی بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی سینووک کے درمیان شراکت کے ذریعے مصر میں مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں۔
عبدالغفار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے چین اور مصر کی طرف سے مشترکہ تحفہ کے طور پر امداد کے کھیپ کی ترسیل کر رہے ہیں جس میں پہلی بار مصر کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ کوویڈ 19 کی ویکسین بیرون ملک بھیجنے کا کارنامہ سر انجام دیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصر نے اب تک ویکسین کی 30 ملین سے زیادہ خوراکیں تیار کی ہیں اور ان کی حفاظت اور کارکردگی کی ضمانت دی گئی ہےجس کے ذریعے وباء کے پھیلاؤ کے ان دنوں میں فلسطینی بھائی بہنوں کی مشکلات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے۔