(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بلدیہ روایت کے مطابق فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور اس کے بعدانہیں منہدم کر نے کیلیے بھی ان مظلوموں سے جرمانے کی شکل میں بڑی بڑی رقوم اینٹھتی ہے.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو زمقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فورسز نے ایک اور القدس کے رہائشی فلسطینی باشندےنصیب عبید کے خاندانی گھر کو غیر قانونی قرار دے کر انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے مسماری کے احکامات جاری کر دیے۔
صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینی کے گھرکو منہدم کر نے کے لیے آنے والی صہیونی بلدیہ کی بھاری مشینری اور بلڈوزروں کی قیمت ادا نہ کر نے کی صورت میں قابض فوج نے نصیب عبید کو مجبو ر کیا کہ وہ اپنے ہی ہاتھوں اپنے گھر کو گرائیں دوسری صورت میں فلسطینی باشندے کو بھاری جرمانہ ادا کر نا ہوگا۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بلدیہ روایت کے مطابق فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور اس کے بعدانہیں منہدم کر نے کیلیے بھی ان مظلوموں سے جرمانے کی شکل میں بڑی بڑی رقوم اینٹھتی ہے، جو افراد جرمانے کی خطیر رقوم ادا نہ کر سکیں ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے مکان کوبغیر کسی مشینری کے خود ہی مسمار کر دیں۔