(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کے ہاتھوں مسجد ابراہیمی کی بےحرمتی کوروکنے کی پاداش میں فوج نے فلسطینیوں کو وحشیانہ انداز میں زدوکوب کیا اور لوٹ مار کی.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی صہیونی فوج نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد گار مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر مقدس مقامات کی بےحرمتی کی جس کےنتیجے میں فلسطینی نمازیوں نےبھی اسلحہ بر دار صہیونی اہلکاروں کے آگے مزاحمت کی۔
صہیونی فوج کے ہاتھوں مسجد ابراہیمی کی بےحرمتی کوروکنے کی پاداش میں فوج نے فلسطینیوں کو وحشیانہ انداز میں زدوکوب کیا اور لوٹ مار کی، مسجد ابراہیمی پر صہیونی فوج کے حملے کا مقصد در اصل فلسطینیوں کو اس تاریخی مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکنا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے شہر الخلیل میں جہاں 400 کے قریب صیہونی آباد کار بسائے ہیں جن کی حفاظت کیلیے وہاں 1500 اسرائیلی فوجی ہر وقت تعینات رہتے ہیں۔