(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں کورونا سے اب تک اموات کی کل تعداد 9,841 ہو گئی ہے اور 1,848 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 832 کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزصہیونی ریاست اسرائیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب مقبوضہ فلسطین میں صرف وائرس سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور دو ہفتوں کے دوران عالمی وباء کا لقمہ بن کر 800 افرادموت کے منہ میں چلے گئے۔
صہیونی وزارت صحت نے اعداد و شمارکی لسٹ جاری کی ہے جس میں 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 50 ہزار لیبارٹری نمونوں کی جانچ کے بعد 10,354 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے جب کہ مثبت ٹیسٹوں کی شرح 20.61 فیصد تک پہنچ گئی ہےجبکہ وباء کے پھیلنے کے بعد سے وائرس کا شکار ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد بڑھ کر 3,540,866 ہو گئی ہے، جس میں تقریباً 138,824 فعال کیسز بھی شامل ہیں۔
قابض ریاست میں کورونا سے اب تک اموات کی کل تعداد 9,841 ہو گئی ہے اور 1,848 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 832 کی حالت تشویشناک ہے۔