(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے مظاہرین کو بری طرح مارا پیٹا،خواتین کو بھی زمین پر گھسیٹااور انہیں منتشر کر نے کیلیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نےالشیخ جراح محلے میں فلسطینیوں سے جبری طور پر گھروں سے بے دخل کیے جانے خلاف احتجاج کر نے والےمظاہرین پر دھاوا بول دیااور وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صہیونی فورسز نے مظاہرین کو بری طرح مارا پیٹا، خواتین کو بھی زمین پر گھسیٹااور انہیں منتشر کر نے کیلیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
دوسری جانب الخلیل شہرجہاں ہر ہفتے غیر قانونی صہیونی بستیوں کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں، قابض فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کےنتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے،البتہ صہیونی فوجی جارحیت کے جواب میں فلسطینی نو جوانوں نے بھی پتھراؤ کےذریعےبزدل صہیونی کارندوں کی دوڑیں لگوا دیں اور ایک اہلکار کو زخمی کردیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارےکے شہر الخلیل کے آس پاس 164 غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی ناجائز بستیاں موجود ہیں جن میں ساڑھے چھ لاکھ کے قریب یہودی آباد کار زبردستی آ بسے ہیں۔