• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

الشیخ جراح میں فلسطینیوں پرصہیونی جارحیت اسلامی جہاد  نےخبردار کر دیا

ہفتہ 19-02-2022
in Uncategorized, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
الشیخ جراح میں فلسطینیوں پرصہیونی جارحیت اسلامی جہاد  نےخبردار کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خالد البطش نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں صہیونی جارحیت سے غافل نہیں ہےاور انتہا پسندی کے نتیجے میں ایک نئی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے القدس میں الشیخ جراح محلے کے رہائشیوں کے خلاف آباد کاروں اور صیہونی عسکریت پسندوں کی جارحیت کے نتائج کے بارے میں خبردارکر تے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت نہ ختم ہوئی تو فلسطینی مزاحمتی تحریک  خاموش نہیں رہے گی اور اس کے جواب میں ایک نئی جنگ کا آغاز ہو جائے گا۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی شعبےکے رکن خالد البطش نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں صہیونی جارحیت سے غافل نہیں ہے، البطش نے کہا کہ اگر دشمن غزہ پر بمباری کے لیے جواز حاصل کرنے کے لیے جنگ کو غزہ منتقل کرنا چاہتا ہے، تو وہ جانتا ہے کہ مزاحمت اس جنگ کو اس حکومت کی گہرائیوں میں منتقل کرنے کے قابل ہے،  لہٰذا، مزاحمت نفتالی بینیٹ کی حکومت کا تختہ الٹ دے گی اور الشیخ جراح میں اپنے جرائم کی قیمت ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران الشیخ جراح میں صہیونی فوج نے فلسطینی رہائشیوں کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کرنے کی مہم  کے ذریعے  درجنوں گھروں کو مسمار کر دیا ہے جس کے بعد متعددفلسطینی کھلے آسمان کے نیچے آگئے ہیں۔

Tags: اسلامی جہادالشیخ جراحخالد البطشصہیونی جارحیتصہیونی فوجغزہمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.