(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حزب اللہ نے شہید کمانڈر حسن اللقیس کی یاد میں "حسن” ڈرون لانچ کیا، جس نے 40 منٹ تک اڑان بھری اور صہیونی ریاست کے اندر 70 کلومیٹر گہرائی تک پرواز کر کے اپنا جاسوسی مشن مکمل کرنے کے بعد بحفاظت واپس چلا گیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نےصہیونی ریاست اسرائیل کی حدود میں داخل ہونےوالے ڈرون کے حوالے سے اپنے ایک جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ شہید کمانڈر حسن القیس کے نام سے لانچ کیے گئے اس چھوٹی ساخت کے ڈرون نےایک روز قبل قابض ریاست میں داخل ہو کر 70 کلو میٹر تک پرواز کی۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے گروپ کی لبنان میں ڈرون بنانے کی صلاحیت پر فخر کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل کے ترقی یافتہ دفاعی نظام کی موجودگی میں لبنان کے ڈرون نے کامیابی سے 40 منٹ تک اڑان بھری اور صہیونی ریاست کی حفاظتی حد بندیوں کو توڑتا ہوا 70 کلومیٹر گہرائی تک جا پہنچا اور اپنا جاسوسی مشن مکمل کرنے کے بعد بحفاظت واپس چلا گیا جو کہ یقینی طور پر فخر کا باعث ہے ۔
اپنے بیان میں حسن نصر اللہ اسرائیل کواس ڈرون کی کامیابی سے خبر دار کیاکہ وہ لبنان کے اندر جدید ہتھیاروں کی تلاش کے لیے کوئی خصوصی کارروائی کرنے سے باز رہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل حزب اللہ کی جانب سے بھیجا گیا وائر لیس ڈرون اسرائیل کی تمام حفاظتی حد بندیوں کو توڑکرریاست میں داخل ہوا اور چند منٹ بعد بحفاظت واپس بھی چلا گیا تاہم صہیونی جدید ترقی یافتہ دفاعی نظام آئرن ڈوم لبنانی ڈرون کی شناخت کے بعد اسے روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔