(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) احمد حفاظ نے کہا کہ القدس کے مسلمانوں کیلیے صہیونی حکام کایہ طرز عمل بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری نوٹس لے۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں ترجمان احمد حفاظ نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی آبادیاتی کی شناخت کو تبدیل کرنے کی کوششوں پرگہری تشویش” کا اظہارکیااور الشیخ جراح محلے میں فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کی اسرائیلی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔
احمد حفاظ نے کہا کہ القدس کے مسلمانوں کیلیے صہیونی حکام کایہ طرز عمل بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری نوٹس لے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض ریاست اسرائیل کے ان یکطرفہ اقدامات کا تسلسل دو ریاستی حل تک پہنچنے اور خطے میں مطلوبہ امن کے قیام کے امکانات کو کمزور کرتا ہے۔