(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فورسز نے مختلف اضلاع میں 10 سے زائد مقامات پرنوجوانوں کو رات کے وقت گھر گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیاانہیں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز سے اب تک 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں بٹہ مالو ، باغ مہتاب اور ضلع کپواڑ ہ کے علاقے کرالہ پورہ میں چھاپے مارےاور اس دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔
بھارتی فورسز کی جانب سے جنوبی اور وسطی کشمیر کے مختلف اضلاع میں 10 سے زائد مختلف مقامات پر ان نوجوانوں کو رات کے وقت گھر گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا اوران کے خاندان کے سامنے انہیں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں قید ہیں، سچ لوگوں کے سامنے لانے والے صحافی بھی قید ہیں جبکہ عام کشمیریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔