(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوانوں کا صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کا واضح مقصدشر پسند عناصر کے فلسطینی شہریوں کی جانب بے خوفی سے بڑھتے قدموں کو روکنے کی کوشش اور ان پرخوف وہراس کا نفسیاتی دباؤ ڈالنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں شمالی مغربی کنارے کے علاقے نابلس اور الخلیل میں متعدد مقامات پر فلسطینی نوجوانوں نے شر پسند صہیونی آبادکاروں کے دھاوؤں کے جواب میں سڑکیں بلاک کر کے گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور پتھراؤ کے ذریعے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔
فلسطینی نوجوانوں نے نابلس کے جنوب مشرق میں عقربا قصبے کے قریب بھی صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور انہیں نقصان پہنچایاجس کا مقصد آبادکاروں کے فلسطینی شہریوں کی جانب بے خوفی سے بڑھتے قدموں کو روکنے کی کوشش اور ان پر خوف وہراس کا نفسیاتی دباؤ ڈالنا ہے ۔
مزید معلومات کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی فلسطینیوں کی جانب سے آبادکاروں پر پتھراؤ کی خبریں موصول ہو ئی ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف پتھراؤ کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجبکہ ایک سال کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں پر 5,500 سے زائد مرتبہ سنگ باری کی گئی۔