(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین کے ڈیٹا واچ ڈاگ نے جاسوس سافٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کیا ہےاور کہا ہے کہ صہیونی پیگاسس اسپائی سافٹ ویئر کے ذریعے سے شہریوں کے نجی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہےجو ہر لحاظ سے غیر اخلاقی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی جاسوسی کے حوالے سے بدنام زمانہ سافٹ ویئر کمپنی این ایس او جس کے تیارکردہ پیگاسس اسپائی سافٹ ویئر کے ذریعے دنیا بھر کی مشہور اوراہم شخصیات کی جاسوسی کی گئی اور جس پر اب تک درجنوں نئے الزامات کے انکشافات جاری ہیں ، یورپی یونین نےکمپنی پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی یونین کے ڈیٹا واچ ڈاگ نے جاسوس سافٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کیا ہےاور کہا ہے کہ صہیونی پیگاسس اسپائی سافٹ ویئر کے ذریعے سے شہریوں کے نجی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہےجو ہر لحاظ سے غیر اخلاقی ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں سیاست دانوں اور دیگر سرکردہ رہنماؤں کے فونز کی جاسوسی کے الزام پر اسرائیل کی یہ جاسوس سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی عالمی دباؤ کا شکار ہے اور امریکہ کی جانب سے بھی پابندی کے بعد دیوالیہ ہو کر اسے بند کر نے کی تیاریوں میں ہے۔