(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیلی ریاست منتشر ہو رہی اور بکھر کر زوال کی طرف گامزن ہےجس کی خود اسرائیلیوں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں 3 خطرات کا سامنا ہے جن میں سماجی بحران اور اس کے سماجی دھارے کا بکھرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے جاری بیان میں مقبوضہ فلسطین میں عوام کو قابض اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے کاپیغام دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے سامنے آزادی کا وسیع افق موجود ہے اور وہ وقت جلد آنے والا ہے کہ جب فلسطین آزاد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے، اسرائیلی دشمن شکست کھا چکا ہے اور اسے مزاحمت کے سامنے پسپائی کا سامنا ہےجبکہ مزاحمت تمام تر سازشوں اور دباؤ کے باوجود اپنے عہد پر قائم ہے۔
حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ممالک کی طرف سے اسرائیل کو رقم کی فراہمی اسرائیل کے خطے میں توسیع پسندانہ منصوبوں کو پورا کرنے میں دشمن ملک کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔
حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیلی ریاست منتشر ہو رہی اور بکھر کر زوال کی طرف گامزن ہےجس کی خود اسرائیلیوں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں 3 خطرات کا سامنا ہے جن میں سماجی بحران اور اس کے سماجی دھارے کا بکھرنا ہے۔