(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ویڈیو میں بچی کہہ رہی ہے کہ ’انہوں نے ہمارے گھر تباہ کر دیے۔ میں انہیں بتا دوں کہ ہم کبھی نہیں روئیں گے، ہم کبھی نہیں جھکیں گےاور ہم اپنے گھر تعمیر کرتے رہیں گے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کے ہاتھوں یہودی آباد کاروں پر حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے فلسطینی قیدی محمود جرادات سمیت چار مزید فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے گئے جس کے بعدیہ گھر ملبے کا ڈھیر بن کر رہ گئے۔
صہیونی فوج کے اس جارحانہ اقدام کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں کے خاندان کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے تاہم تباہ حال گھر کی سیڑھیوں پر موجود محمود جرادات کی کمسن بیٹی میار جرادات کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بچی جس کا گھر اسرائیلی فوج نےتباہ کر دیا لیکن وہ غمگین نہیں بلکہ پرعزم ہے اور کہ رہی ہے کہ ’ہم اپنے ملک کو کل نہیں بلکہ آج بچائیں گے۔
بچی نے اپنے والد کو بھی پیغام دیاکہ بابا، آپ ہمارے ہیرو ہیں۔ آپ جلد آزاد ہوں گے۔ آزادی قریب ہے۔ جیل کسی کو روک نہیں سکتی اور آپ بہت جلد رہا ہوں گے۔
View this post on Instagram