(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نےکہا کہ قابض ریاست کی جیلوں میں دو سال کی نظربندی میں ثابت قدم رہنے والے شہید برغوثی کی شہادت تصدیق کرتی ہے کہ ہمارے مجاہدین آج بھی اپنے عہد وفا پر قائم اور قبضے کا مقابلہ کر رہے ہیں اور دشمن ہماری سرزمین سے شکست کھا گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک حماس کی جانب سےمذمتی بیان جاری کیا ہے جس میں حماس کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے علاقے میں صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے 19 سالہ فلسطینی نوجوان نہاد برغوثی کا خون، ہمارے شہداء اور ہمارے زخمیوں کا خون، قابض دشمن کی جیلوں میں ہمارے بہادر قیدیوں کی قربانیاں اور عوام کی طرف سے دی جانے والی ساری قربانیاں صہیونی ریاست کو خاک میں ملانے کا سبب بن جائیں گی اور ا وہ دن دور نہیں کہ اسرائیل اپنی ہی لگائی آگ میں خاکستر ہو جائے گا۔
تحریک حماس نےاپنے بیان میں کہا کہ قابض ریاست کی جیلوں میں دو سال کی نظربندی کے دوران ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے شہید برغوثی کی شہادت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہمارے مجاہدین آج بھی اپنے عہد وفا پر قائم ہیں اور قبضے کا مقابلہ کر رہے ہیں، دشمن ہماری سرزمین سے شکست کھا گئے ہیں۔
خیال رہےکہ نہاد امین برغوثی کو قابض صہیونی فوج نےایک روز قبل رام اللہ کے قریب النبی صالح کے مقام پر اس وقت گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کیا کہ جب وہ دیگر فلسطینیوں کے ساتھ مل کر صہیونی آبادکاری کے خلاف احتجاج میں شامل تھے۔